ابنا: ہزاروں کي تعداد ميں ہسپانوي شہري سنيچر کي رات بارسلونا شہر کي سڑکوں پر آئے اور انہوں نے صحت عامہ اور تعليم کے شعبے ميں حکومت کي نئي پاليسي کے خلاف مظاہرے کئے۔
ہسپانوي پوليس کا کہنا ہے کہ مظاہرين کي تعداد دوہزار کے لگ بھگ تھي جبکہ مزدور اور ٹريڈ يونينوں کے اتحاد کا کہنا ہے مظاہرے ميں چار ہزار سے زائد افراد شريک تھے۔
حکومت اسپين نے جمعے کے روز صحت عامہ اور تعليم کے حوالے سے اصلاحات کي منظوري دي ہے جس کے تحت ريٹائرڈ ملازمين کو مفت دواؤں کي فراہمي ميں کمي اوراعلي تعليمي اداروں ميں فيس ميں اضافہ کرديا گيا ہے۔حکومت اسپين اس طرح کي اصلاحات کے ذريعے دس ارب يورو کي بچت کرنا چاہتي ہے۔.......
/169